Live

nغزلnاگر ہم خدا کی رضا پر نہ ہوتےnnتو شاعر نہ ہوتے مدبر نہ ہوتےnاگر مصلحت یہ خدا کی نہ ہوتیnnتو دشمن کبھی زور آور نہ ہوتےnکمی سی محبت میں محسوس ہوتیnnاگر یہ غموں کے سمندر نہ ہوتےnوہ پردے میں رہتے تو پردہ ہی رہتاnnیہ عاشق تو آپے سے باہر نہ ہوتےnاگر کچھ وفا کا تجھے پاس ہوتاnnتو حالات اپنے یوں ابتر نہ ہوتےnاگر خون میرا بہایا نہ جاتاnnجو کہتے ہیں بہتر ہیں بہتر نہ ہوتےnمزہ ہی مزہ تھا محبت میں شاکرnnاگر حسن والے جفا گر نہ ہوتےnسلامت شاکر فرام ساہیوال
